رچرڈ ڈاکنز
ظرافت اور تفصِیل کے ساتھ، ڈاکِنز خُدا کا اُس کی ہر شکل میں مُعائنہ کرتے ہیں، جِنسیت کے خبط میں گِرفتار ظالِم سے لے کر روشن خیال مُفّکرِین کے پسندِیدہ قدرے بے ضرر (لیکن اُتنے ہی بے تُکے) آسمانی گھڑی ساز تک۔ وہ مذہبی دلائل کی احشا براری کرتے اور ایک حتمی ہستی کی حتمی غیر اَغلیت کا مُظاہِرہ کرتے ہیں۔ وہ دِکھاتے ہیں کہ مذہب کیسے جنگ کو دعوت دیتا ہے، تعصُب کو بڑھاوا دیتا ہے، اور بچّوں کے ساتھ بد سلُوکی کی راہ ہموار کرتا ہے؛ اور تارِیخی اور دورِ حاضِر کے ثبُوت و شواہِد سے اپنے دلائل کی پُشتہ بندی کرتے ہیں۔ فریبِ خُدائی اِس بات کے بارے میں ایک اہم مُقدِمہ تعمِیر کرتی ہے کہ خُدا پر یقِین نہ صِرف غلط ہے بلکہ شدِید حد تک مُضِرِ صحت بھی ہے۔ وہ فرد اور مُعاشرے کے لئے دہریت کے فوائد کے بارے میں نِشاط آور بصِیرت بھی فراہم کرتی ہے، جِس میں کائنات کے مُعجزات کی مذہب سے سے کہیں زیادہ شفّاف اور سچّی قدر دانی بھی شامِل ہے۔.