قِیقت کا جادُو

رچرڈ ڈاکنز
مترجم اور ایڈیٹر: لسان انڈیا

ذہِین تخیلاتی تجربات اور حیران کُن حقائق سے بھر پُور یہ کِتاب حقِیقت کا جادُو قُدرتی مُظاہِر کی ایک حیران کُن حد تک وسِیع قطار کی وضاحت کرتی ہے: کائنات کِتنی پُرانی ہے؟ برِ اعظم کِسی آڑے کٹے مُعمے کے غیر مُنسلِک حِصے کیوں لگتے ہیں؟ سُونامی کیوں آتے ہیںَ؟ اِتنی وسِیع اقسام کے پودے اور جانور کیوں ہیں؟ پہلا آدمی کون تھا، یا پہلی عورت کون تھی؟ قُدرت کی کرشمہ سازی کی جادُوئی اور دیو مالائی وضاحتوں سے شرُوع کر کے ڈاکِنز ہر باب کے آخِر میں اُن کے پسِ پردہ کار فرما سائنسی حقائق کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ڈاؤن لوڈ کیجئے